646 views
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ            کیا فرماتے ھیں حضرات مفتیان کرام مندرجہ ذیل  مسئلوں میں

  (۱)دائمی اوقات الصلاۃ کس کلنڈر سے بنایاجاۓ۔؟؟؟
 (۲) محترم محمد انس صاحب دھلی کی کتاب دائمی اوقات الصلوٰة پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے اپنے شہروں کے اوقات الصلوٰة مرتب کرنا درست ہوگا یا نہیں؟
  (۳) اس کتاب(محترم محمد انس) میں صبح صادق  ۱۸ اٹھارہ ڈگری پر ہے جبکہ دیگر اکابر ین نے صبح صادق ۱۵ پندرہ ڈگری پر لکھی ہے اکابر علمائے دیوبند صبح صادق کے سلسلے میں کیا کہتے ہیں؟
(۴) کلنڈر کس اعتبار سے مرتب کئے جائیں اٹھارہ ڈگری پر یا پندرہ ڈگری پر فتویٰ کس پر ہے ؟
(۵) کسی شہر کے کلنڈر کا ٹائم اس شہر کے کتنی دوری تک کار آمد ہوگا ۔؟   بینوا توجروا     
امید ہے کہ جواب دیکر  بیحد ممنون و مشکور ہوں گے  فقط والسلام  
سید عبدالرحیم قاسمی خادم دارالقضا امارت شرعیہ وجےواڑہ آندھرا پردیش
asked Jun 30, 2019 in نماز / جمعہ و عیدین by syedabdurraheemqasmi

1 Answer

Ref. No. 40/

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔(۱)اس وقت متعدد جنتریاں دائمی اوقات صلوۃ کے نام سے شائع ہیں، جن میں صحیح اوقات نماز درج ہیں، ان کی رہنمائی میں آپ دائمی اوقات صلوۃ مرتب کرسکتے ہیں۔   مثلا ادارہ اشاعت دینیات دہلی نے 'اوقات الصلوۃ' کے نام سے ایک جنتری شائع کی ہے۔  یہ جنتری علماء کی مصدقہ ہے۔ (۲) محترم انس صاحب کی دائمی اوقات پر بھی علماء کی تصدیقات ہیں، انہوں نے جدید علم ہیئت کی مدد سے یہ جنتری شائع کی ہے، جس میں ہندوستان بھر کے ۲۸ سو شہروں کے اوقات دئے گئے ہیں ان کی رہنمائی میں بھی جنتری مرتب کرسکتے ہیں،  (۳) پرانی کتابوں میں صبح صادق  ۱۸/ ڈگری پر ہی لکھا ہے، لیکن یہ غلط ہے، مفتی رشید احمد صاحب لدھیانوی نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ صبح صادق ۱۵/ ڈگری پر ہے،  اس لئے کلینڈر ۱۵/ ڈگری کے اعتبار سے مرتب کیا جائے۔ (۴) یہ طے کرنا بہت مشکل ہے اس لئے کہ اس کا تعلق طول البلد اور عرض البلد سے  جڑا ہوا ہے ، دائمی اوقات صلوۃ کلینڈر میں دیکھ کر یا انٹرنیٹ پر طول البلد اور عرض البلد دیکھ کر ہر شہر کا ٹائم ٹیبل مرتب کیاجائےگا۔ (۵) جنتری مرتب کرنے والے صاحب کو حضرت مفتی رشید احمد صاحب لدھیانوی  کا رسالہ 'صبح صادق'  ضرور مطالعہ کرنا چاہئے  اس میں جنتری  مرتب کرنے والوں کو ہدایات بھی دی گئی ہیں ؛ یہ رسالہ احسن الفتاوی جلد دوم میں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 13, 2019 by Darul Ifta
...