682 views
لکہنو میں جو مدرسہ  فرنگی محل ہے اُن لوگوں کا مسلک کیا ہے۔مولانا عبد الباری فرنگی محلِ کے عقائد کیا تھے کیا اُنہونے مولانا اشرف علی تھانوی کی کتابوں کو فرنگی محل میں جلا دیا تھا?
asked Jul 3, 2019 in متفرقات by azhad1

1 Answer

Ref. No. 40/1071

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   علماء فرنگی محل علماء اہل سنت والجماعت ہیں، ملا قطب الدین سہالوی (۱۱۰۳ھ) ملا نظام الدین سہالوی فرنگی محلی (۱۱۶۱ھ) مولانا محمد عبدالحیی فرنگی محلی (۱۲۰۴ھ) مولانا عبدالرزاق فرنگی محلی  (۱۳۰۷ھ) اور مولانا عبدالباری فرنگی محلی (۱۳۴۴ھ) ۔ یہ سب علماء اہل سنت والجماعت اور علماء حق پرست ہیں۔ ان کے زمانہ میں دیوبندیت اور بریلویت کا وجود نہیں تھا۔ مولانا عبدالباری بھی علماء اہل سنت میں سے ہیں، ان کے زمانہ میں مولانا احمد رضا خان صاحب موجود تھے، اور ان کے ساتھ تعلقات بھی تھے لیکن اس بنیاد پر ان کو سنی نہیں کہا جاسکتا ہے، کیونکہ ان کے بعض مسائل میں مولانا احمد رضا خان صاحب سے بھی اختلافات تھے، جیسا کہ بعض مسائل میں علماء دیوبند سے اختلاف تھا، مولانا عبدالباریؒ نے حضرت تھانوی ؒ کی کتاب حفظ الایمان پر اعتراض کیا تھا صرف اتنی بات ملتی ہے لیکن یہ بات کہاانھوں نے حضرت تھانوی کی کتابیں فرنگی محل میں جلادی تھیں  اس کا تذکرہ مجھے کہیں نہیں ملا۔  

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 4, 2019 by Darul Ifta
...