295 views
اگر کسی بھینس کی پیدائشی طور پر دو تھن نہ ہو تو کیا اس کی قربانی جائز ہے؟
asked Jul 24, 2019 in ذبیحہ / قربانی و عقیقہ by jamshed

1 Answer

Ref. No. 40/1120

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اگر چارتھنوں میں سے دو تھن پیدائشی طور پر نہ ہوں ، یا کسی  آفت سے غائب ہوگئے ہوں ، ایسے جانور کی قربانی درست نہیں ہے۔ و فی الشاۃ  والمعز اذا لم تکن لھما احدی حلمتیھا خلقۃ او ذھبت بآفۃ وبقیت واحدۃ لم تجز۔ و فی الابل والبقر ان ذھبت واحدۃ تجوز  وان ذھبت اثنتان لاتجوز کذا فی الخلاصۃ (ہندیۃ)

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 25, 2019 by Darul Ifta
...