222 views
Ref. No. 887

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں؟
میں مسماۃ کوثر شفیق عمرہ اداکرناچاہتی ہوں اور اپنے ہمراہ اپنے حقیقی بھانجہ فاروق شمسی کو لیجانا چاہتی ہوں۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ حقیقی بھانجہ محرم ہے کہ نہیں اور میں اس کو  بطور محرم اپنے ساتھ لیجاسکتی ہوں یا نہیں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔
asked Jan 1, 2015 in حج و عمرہ by mdwasifusmani

1 Answer

Ref. No. 875 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  حقیقی بھانجہ محرم ہے، اس کو بطور محرم اپنے ساتھ عمرہ کے لئے لیجانا جائز اور درست ہے۔ قرآن کریم  میں ہے: حرمت علیکم امھاتکم وبناتکم واخواتکم وعماتکم وخالاتکم وبنات الاخ وبنات الاخت الآیۃ، سورہ النساء آیت 23۔ واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 5, 2015 by Darul Ifta
...