176 views
کیا فرما تے ہیں علماے کرام مفتیان دین درج ذیل مسلہ میں ایک شخص جس کی ابھی نئی نئی شادی ہوئی ہے اس نے اپنے بیوی کو فون پر یہ کہا کے آج کے بعد اگر میرے پاس فون کرو گی تو تم کو تین طلاق ہے تو کیا طلاق سے بچنے کے لئے کوئی صورت ہے کیا طلاق رجعی سے کوئی حل نکل سکتا ہے یا اور کوئی حل ہو سکتا ہے ؟
asked Jul 29, 2019 in طلاق و تفریق by Mohammad afzal

1 Answer

Ref. No. 40/1147

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  مذکورہ مسئلہ میں تین طلاق سے بچنے کی صورت یہ ہے کہ مرد اپنی زوجہ کو ایک طلاق دے کر اس سے الگ رہے، رجعت نہ کرے، عدت پوری گزرجانے دے،  عدت گذرجانے کے بعدوہ عورت اس سے فون پر بات کرلے تو اس طرح تعلیق ختم ہوجائے گی۔ پھر عورت سے نکاح جدید کرلے۔ فحیلۃ من علق الثلاث بدخول الدار ان یطلقھا واحدۃ ثم بعد المدۃ تدخلھا فتنحل الیمین  فینکحھا۔ (شامی ج4ص609)

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 31, 2019 by Darul Ifta
...