113 views
حضرت! امام کے پیچھے بقیہ  تین رکعت کس انداز سے مکمل کریں۔ براہ کرم رہنمائی فرمائے۔ بڑی مہربانی ہوگی۔
asked Sep 4, 2019 in نماز / جمعہ و عیدین by Arif khurja

1 Answer

Ref. No. 41/0000

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جس کو امام کے پیچھے  صرف ایک رکعت ملی، وہ امام کے ساتھ قعدہ اخیرہ میں صرف تشہد پر اکتفاء کرے، امام کے سلام سے فارغ ہونے کے بعد  مقتدی کھڑا ہو اور اپنی دوسری رکعت اسی  طرح  ادا کرے جس  طرح چھوٹی ہے، یعنی بغیر ثناء پڑھے سورہ فاتحہ شروع کردے اور کوئی  سورہ یاچند آیات پڑھے، پھر رکوع وسجدہ کرے اور بیٹھ جائے، تشہد پڑھے اور تیسری رکعت کے لئے کھڑا ہو، سورہ فاتحہ پڑھے،  کوئی  سورہ یا چند آیات پڑھے اور پھر رکوع وسجدہ  کرے اور اب سیدھا چوتھی  رکعت کے لئے کھڑا ہوجائے اور  صرف سورہ فاتحہ پڑھے، سورہ نہ ملائے اور رکوع وسجدہ  کے بعد قعدہ اخیرہ کرے جس میں تشہد ، درودشریف اور دعاء کے بعد سلام پھیردے۔  فمدرک رکعۃ من غیر فجر یاتی برکعتین بفاتحۃ وسورۃ وتشھد بینھما وبرابعۃ الرباعی بفاتحۃ فقط ولایقعد قبلھا (شامی باب الامامۃ ج2ص347)

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 10, 2019 by Darul Ifta
...