120 views
السلام علیکم ایک واٹس اپ گروپ ہے جس کا مقصد یہ بتایا جاتا ہے کی جمعہ کے دن درود شریف کی کثرت کی یاد دہانی کرانا ہے۔ اس میں ممبر اپنے اپنے ارادے لکھتے ہیں میری طرف سے 1000 درود شریف انشاءاللہ دوسرا لکھتا ہے میری طرف سے 500 ، تیسرا 2000 لکھتا ہے اور ہماری بھی ہمت افزائی ہوتی ہیں۔ کوئی 3000 کوئی 5000 اس طرح سب اپنے اپنے ارادے Quantity لکھتے ہے۔ اس طرح جمعہ کے دن اس گروپ سے تقریباً دو، تین لاکھ درود شریف کا تحفہ حضور ﷺ کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔ اب میرے سوال یہ ہے کہ
(۱). کیا اس طرح مقدار لکھنا ریاکاری ہوتا ہیں۔؟
(۲). کیا اس گروپ میں ہم join ہوسکتے ہیں۔؟
asked Sep 19, 2019 in متفرقات by Habeeeb Shaikh

1 Answer

Ref. No. 41/848

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس طرح کے گروپ میں شامل ہوکر اپنی  نیکی کا اظہار کرنا درست معلوم نہیں ہوتا ۔ ہرشخص  خاموشی اور اخلاص کے ساتھ  پڑھے، ریاکاری وغیرہ امور عبادت کے ثواب کو ضائع کردیتے ہیں۔ اس لئے بچنا چاہئے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Oct 22, 2019 by Darul Ifta
...