87 views
۔کرنسے کا ادہار مے روپیے سے معاملا جایز ہے
asked Oct 8, 2019 in اسلامی عقائد by Shahbakhsh

1 Answer

Ref. 41/838

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ دوسرے ملک کی کرنسی کا روپئے سے تبادلہ اس طور پر کہ دونوں طرف ادھار ہو یہ ناجائز ہے۔ لیکن اگر مجلس میں ایک کرنسی پر قبضہ ہوجائے اور اس کرنسی کی قیمت اسی مجلس میں طے کرکے ادھار رکھاجائے تو اس کی گنجائش ہے، تاکہ بعد میں قیمت  وصول کرتے وقت اختلاف و نزاع نہ ہو۔ ولوباع الفلوس بالفلوس او بالدراھم او بالدنانیر  فنقد احدھما دون الآخر جاز، وان افترقا لاعن قبض احدھما جاز (البحر۶/۲۱۹)

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Oct 17, 2019 by Darul Ifta
...