403 views
رمضان میں سحری کے وقت نعت بجانا کیسا ہے بیدار کرنے کیلے
asked Oct 16, 2019 in روزہ و رمضان by Aman

1 Answer

Ref. No. 41/837

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جہاں مخلوط آبادی ہوتی ہے وہاں سحری کے وقت اعلانات سے دوسرے افراد کو تکلیف ہوتی ہے اس لئے لاؤڈاسپیکر کے ذریعہ اعلانات اور نظم وغیرہ پڑھنے سے احتراز کرنا چاہئے۔ لوگوں کو بیدارکرنے کے لئے دوسرے ذرائع استعمال کئے جائیں۔ موجودہ  دور میں بیدار ہونے کے لئے بہت سے راستے ہیں، یہ ہر فرد کی انفرادی ذمہ داری ہے، الارم وغیرہ کے ذریعہ لوگ بیدار ہوسکتے ہیں، اور کلینڈر کے ذریعہ وقت معلوم ہوسکتاہے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Oct 17, 2019 by Darul Ifta
...