142 views
کھرگون شہر میں اسلامپور محلہ میں رفع یدین  والے لوگ نماز پڑھنے کے لئے مسجد میں آتے ہیں ۔ لیکن دیگر افراد انہیں مسجد میں نماز پڑھنے سے روکتے ہیں۔  اسی تعلق سے کچھ لوگوں نے کھرگون جماعت کو ایک خط لکھا ہے اور اس میں سورہ بقرہ کی ایت کا حوالہ دیا ہے کہ اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ کی مسجد میں اللہ کے ذکر کو روکے۔ اس تعلق سے علما کرام کیا فرماتے ہیں؟ اس کا فتوی چاہئے
asked Oct 21, 2019 in مساجد و مدارس by alizahid

1 Answer

Ref. No. 41/860

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کسی بھی مسلمان کو مسجد میں نماز پڑھنے سے روکنا بڑا گناہ ہے۔ رفع یدین بعض ائمہ کا مسلک ہے ، اس کو انتشار کا موضوع نہیں بنانا چاہئے۔ البتہ جو لوگ رفع یدین کرتے ہیں وہ دوسروں کو اس کی تبلیغ نہ کریں  اور دیگر حضرات رفع یدین کرنے والوں کو نہ روکیں ، تاہم اگر فساد کا اندیشہ ہو تو ان کو سمجھادینا چاہئے کہ وہ دوسری مسجد میں نماز پڑھ لیا کریں۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 24, 2019 by Darul Ifta
...