کھرگون شہر میں اسلامپور محلہ میں رفع یدین والے لوگ نماز پڑھنے کے لئے مسجد میں آتے ہیں ۔ لیکن دیگر افراد انہیں مسجد میں نماز پڑھنے سے روکتے ہیں۔ اسی تعلق سے کچھ لوگوں نے کھرگون جماعت کو ایک خط لکھا ہے اور اس میں سورہ بقرہ کی ایت کا حوالہ دیا ہے کہ اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ کی مسجد میں اللہ کے ذکر کو روکے۔ اس تعلق سے علما کرام کیا فرماتے ہیں؟ اس کا فتوی چاہئے