123 views
قبل ظہر چار رکعت سنت میں دوسری رکعت میں فاتحہ کے بعد سورہ ناس پڑھ لیا۔ اس کے بعد تیسری رکعت میں سورہ فلق ملایا۔ اب میری نماز کیسے صحیح ہوگی؟
asked Nov 5, 2019 in نماز / جمعہ و عیدین by Md.zaed hossain

1 Answer

Ref. No. 41/864

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  جان بوجھ کر خلاف ترتیب پڑھنا  مکروہات قرات میں سے ہے۔ اور اگر غلطی سے ہوجائے تو مکروہ بھی نہیں ہے، تاہم بہرصورت نماز درست ہوجاتی ہے، سجدہ سہو کی ضرورت نہیں ۔ باقی رکعتوں میں سورہ ناس  بھی پڑھ سکتے ہیں اور اگر یاد ہو تو سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات بھی پڑھ سکتے ہیں۔ یا کوئی بھی سورت پڑھ لیں نماز درست ہوجائے گی۔ 

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 28, 2019 by Darul Ifta
...