110 views
مسجد میں ایک وقت میں ایک ہی نماز ہوسکتی ہے دو نماز جائز نہیں ہے۔ جیسے ہم مسجد میں داخل ہوئے ہم نے دیکھا کہ نماز ہوچکی ہے اب ہم سفر کی نسبت ہونے کی وجہ سے اپنی جماعت الگ کرتے ہیں۔ پر ہم دیکھتے ہیں کہ مسجد حرم مکہ میں اور مدینہ میں دونوں  میں کتنی نماز ایک ساتھ ہورہی ہوتی ہے۔ کوئی اس کونے میں دو چار لوگوں کی جماعت کرارہا ہے اور کوئی دوسرے کونے میں دوتین لوگوں کی جماعت کرا رہا ہے۔ اور کتنی ایسی بھی جنکا ہمیں اندازہ نہیں۔ ایکوقت میں آٹھ دس فرض نماز ہورہی ہوتی ہے یا اس سے بھی زیادہ ممکن ہے۔ تو اس کا کیا حکم ہے؟ میں آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔ صادق صابر
asked Nov 5, 2019 in نماز / جمعہ و عیدین by Saqibsabir

1 Answer

Ref. No. 41/873

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جماعت کی اہمیت کی وجہ سے احناف کے نزدیک ایک مسجد میں ایک ہی جماعت افضل ہے، جبکہ دیگر ائمہ  کرام کے نزدیک متعدد جماعتیں ہوسکتی ہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 28, 2019 by Darul Ifta
...