108 views
✯السلام عليكم ورحمۃ الله وبركاتہ✯ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں ۱۔۔اگر کوئ شخص امام کی تکبیر تحریمہ یعنی اللہ اکبر کے ۔ر۔سے پہلے کوئ مقتدی اپنی تکبیر تحریمہ پوری کر اور اسی طرح کوئ شخص امام کے سلام یعنی السلام کے ۔م۔ سے پہلے کوئ مقتدی اپنا سلام پورا کر لے  تو کیا ان دونوں شخص کی نماز ہو جائے گی ۲۔۔اگر کوئ شخص تکبیر تحریمہ یعنی اللہ اکبر کے الفاظ زبان سے ادا نہیں کرتا ہے بلکہ دل ہی دل میں کہ لیتا ہے اور اسی طرح سلام کے الفاظ زبان سے نہیں کہتا ہیں بلکہ دل ہی دل میں کہ لیتا ہیں تو کیا ان دونوں شخص کی نماز ہو جائےگی یا نہیں مفتیان کرام جواب عنایت فرماے آپکی بڑی مہربانی ہوگی
asked Nov 6, 2019 in نماز / جمعہ و عیدین by Abdul gaffar

1 Answer

Ref. No. 41/871

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  (1)  نماز درست ہوجائے گی۔ (2) نماز درست نہیں، اگر اس طرح نماز پڑھ لی تو اعادہ واجب ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 28, 2019 by Darul Ifta
...