Ref. No. 41/891
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر ایک طلاق یا دو طلاق تھی تو عورت زوج اول کے لئے حلال ہے، زوج اول سے نکاح کرسکتی ہے۔ اور اگر زوج اول نے تین طلاق دیا ہے تو مذکورہ صورت میں حلال نہیں ہوگی، بلکہ مسلمان ہونے کے بعد اس کا دوسرا نکاح صحیح طور پر کسی مسلمان مرد سے کرنا ہوگا۔ بعد نکاح صحیح و دخول اگر زوج ثانی نے طلاق دے دیا تو عدت کے بعد عورت پہلے شوہر کے لئے حلال ہوگی۔
لا بملک یمین لاشتراط الزوج بالنص فلایحل وطئ المولی ولاملک امۃ بعد طلقتین او حرۃ بعد ثلاث وردۃ وسبی نظیرہ من فرق بینھما بظہار او لعان ثم ارتدت وسبیت ثم ملکھا لم تحل لہ ابدا فوجہ الشبہ بین المسئلتین ان الردۃ واللحاق لم تبطل حکم الظہار واللعان کما لاتبطل الطلاق۔ (الدر المختار43/5)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند