116 views
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ https://partners.inspedium.com/93453-5.html اس ویب سائٹ پر سائن اپ ہوکر وہ آپ کو ہزار روپے دیتے ہیں اسی طرح اگر اور لوگوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے تو آپ کی رقم میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا شرعا اس رقم کی کیا حیثیت ہے
asked Jan 1, 2020 in تجارت و ملازمت by Rafaqatullah

1 Answer

Ref. No. 41/930

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  بظاہر اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اور جب آپ اس کمپنی کا پروگرام فروخت کریں گے تو اس پر کمیشن ملے گا اور آپ کے اکاونٹ میں اضافہ ہوگا، اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔  اگر بعد میں آپ کو کچھ مخفی شرائط کا علم ہوا جو ابھی انہوں نے آپ کو نہیں بتایا تو ان شرائط کا ذکر کرکے آپ دوبارہ مسئلہ معلوم کرلیں۔ 

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 2, 2020 by Darul Ifta
...