117 views
السلام علیکم مفتی صاحب ضروری عرض ہیکہ، کافی پہلے ہمارے ایک جاننے والے، تھے جنہوں نے ایک زمین دو سو گز خریدی تھی جسکی رجسٹری دو سو گز کی ہوچکی تھی، لیکن ایک زمانے کے بعد اس زمین کو استعمال میں لانے کے لئے پیمائش کی تو دو سو تیس گز نکلی، اب ضروری سوال یہ ہیکہ روپیہ تو دو سو گز کا ہی دیا گیا تھا، غلطی پیمایش میں ہوئی جو تیس گز کم نپ گئی، اب کیا خریدنے والے کے لئے اس تیس گز زمین کا استعمال کرنا جائز ہے؟ جبکہ صاحب معاملہ جس سے زمین خریدی تھی اسکا انتقال ہوچکا ہے برائے کرم رہنمائی کریں!
asked Jan 2, 2020 in تجارت و ملازمت by md shahid jamaie

1 Answer

Ref. No. 41/928

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  لوگوں کاعرف اور آپ کا بائع سے معاملہ کس نوعیت کا تھا، آپ نے پورا پلاٹ خریداتھا یا ہر ایک گز کی الگ قیمت بیان کی گئی تھی، اس طرح کئی شقیں نکلتی ہے۔ اس لئے کسی مفتی صاحب سے ملاقات کرکے بالمشافہ مسئلہ معلوم کرلیں۔  

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 2, 2020 by Darul Ifta
...