154 views
کھانے کے دوران سبحان اللہ الحمدللہ کہنا کیسا ہے کیا یہ کہنا سنت ہے یا مستحب ہے براہ کرم رہنمائی فرمائے
asked Jan 7, 2020 in متفرقات by Mohd Zakaria

1 Answer

Ref. No. 41/949

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  کھانا کھانے سے پہلے بسم اللہ اور اگر بھول جائے تو یاد آنے پرکھانے کے درمیان  بسم اللہ اولہ وآخرہ پڑھنا حدیث شریف سے ثابت ہے (ترمذی شریف)۔ کھانے کے درمیان بسم اللہ ، الحمدللہ وغیرہ کی صراحت والی کوئی حدیث نظر سے نہیں گزری تاہم نعمت خداوندی پر شکرگزاری کی روایات بکثرت ہیں۔ اس لئے اگر بغیر لازم سمجھے کوئی ذکر کرے تو مباح و درست ہے، اس میں کوئی وجہ ممانعت نہیں ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 13, 2020 by Darul Ifta
...