249 views
Ref. No. 920

مفتی صاحب میرا ایک مسئلہ ہے، وضاحت فرمائیے۔ میں ایک کمپیوٹر سینٹرچلاتاہوں، اکثر جگہ  کمپیوٹر میں جو سافٹ ویر استعمال ہوتے ہیں، وہ لائسنس والے سافٹ ویر نہیں ہوتے، میری بھی یہی حالت ہے۔ لائسنس والے سافٹ ویر بہت مہنگے ہوتے ہیں، ان کا استعمال کرنا ہمارے کمپیوٹر میں کیسا ہے اور اس سے روزی کمانا کیسا ہے؟
asked Jan 18, 2015 in تجارت و ملازمت by hasan

1 Answer

Ref. No. 1009

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔وہ پروگرام جن کے حقوق محفوظ ہیں یعنی کاپی رائٹ والے سوفٹ وئر،  ان کوبلااجازت استعمال کرنا درست نہیں ہے۔ آپ اگر خود کو سافٹ ویر مالکان کی جگہ سمجھ کر سنجیدگی سے غور کریں تو بآسانی فیصلہ کر سکتے ہیں۔ لوگ 20 اور 25 ہزار کے کمپیوٹر خریدلیتے ہیں تو کیا 2، 3 ہزار کے سافٹ وئر نہیں خرید سکتے۔ سافٹ وئر بنانے والوں نے بڑی محنت ، وقت اور کافی پیسے خرچ کئے ہیں ان کی محنتوں کو ضائع نہ کیجئے۔ اگر لوگ لائسنس والے سافٹ وئر ہی کمپیوٹروں میں ڈالا کرتے  تو مہنگائی کا شکوہ بھی نہ ہوتا۔ الغرض شرعی اعتبار سے ایسا کرنا اور کاپی رائٹ والے سافٹ ویر بلااجازت استعمال کرنا درست نہیں ، اس سے احتراز کرنا لازم ہے۔ تاہم آپ کی روزی حلال ہے کیونکہ آپ اپنی محنت کی فیس لیتے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 19, 2015 by Darul Ifta
...