154 views
مفتی صاحب میں شادی شدہ عورت ہوں سسرال میں لڑائی ہونے کی وجہ سے ایک سال سے میں میکے میں موجود ہوں اور اب میرا خاوند مجھے طلاق دینے والا ہے اور میری کوئی اولاد نہیں ہوئی ابھی تک  کیا میں طلاق ہونے کے فورا بعد شادی کر سکتی ہوں یاعدت گزارنا لازمی ہے میرے؟ اگر عدت لازمی ہے میرے لئے تو پھر عدت کتنے دن ہے؟ پلیز جلدی دینی لحاظ سے فتوی ارسال کریں آپکی عین نوازش ہوگی
asked Feb 10, 2020 in طلاق و تفریق by Rabnawaz

1 Answer

Ref. No. 41/1011

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ شوہر کے پاس سے آنے کے بعد بھی نکاح باقی ہے اور جب شوہر طلاق دے گا اس کے بعد  عدت گزارنی ہوگی۔جن عورتوں کی ماہواری آتی ہے اور وہ حمل سے نہیں ہیں ان کی عدت تین حیض  ہے۔ طلاق کے بعد تین حیض مکمل ہونے دیں پھر کسی دوسرے  مردسے نکاح  کریں، بلاعدت گزارے دوسرے مرد سے نکاح نہیں ہوسکتا ہے۔ والمطلقات یتربصن بانفسھن ثلثۃ قروء (البقرۃ)

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Feb 15, 2020 by Darul Ifta
...