249 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں، یہ ضرار نام رکھنا کیسا ہے؟
کیا یہ نام رکھا جاسکتا ہے؟؟؟
اس جواب کی ایک کاپی میرے وہٹس ایپ نمبر پر بھیج دیجیۓ۔ +919860020176
asked Feb 20, 2020 in متفرقات by Ghazi Maaz Saad

1 Answer

Ref. No. 41/1027

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ضرار نام رکھنا درست نہیں ہے، اس لئے کہ اس کا معنی ہے نقصان پہنچانے والا، اور نام کے معانی کے اثرات  انسان کی ذات پر پڑتے ہیں۔ اس لئے کوئی دوسرا نام رکھ لینا چاہئے جیسے عبد اللہ ، عبدالجبار ،زبیر وغیرہ۔ ہاں، اگر جرّار جیم سے ہو تو معنی میں کوئی خرابی نہیں ہے، جرار کے معنی ہیں کھینچنے والا، بہادر، دلیر۔ اس لئے یہ نام رکھا جاسکتاہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Feb 22, 2020 by Darul Ifta
...