Ref. No. 1010 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اجازت ہے، مگراتنا خیال رکھیں کہ جب قرآن اسکرین پر کھلا ہو تو اس کا حکم قرآن جیسا ہوگا اس کو بلا وضو نہ چھوئیں اور اس حالت میں بیت الخلاء میں بھی نہ لیجائیں۔ تاہم اگر قرآنی آیات اسکرین پرکھلی نہ ہوں تو پھرکوئی حرج نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند