106 views
السلام علیکم
میں نے کچھ دنوں پہلےخواب خواب دیکھا کہ میں جس مدرسے میں بچپن میں پڑھتی تھی وہاں ہوں اچانک میری طبیعت خراب ہویٔ اور میرا انتقال ہوگیالیکن تھوڑی دیر کے بعد میں زنده ہوگیٔ اور کسی دوسری لڑکی کا انتقال ہوگیا  میں اس لڑکی کو دیکھ نہی سکی کہ وہ کون ہے پھر میرے والد اور بھایٔ مجھے لینے آگۓ میرے ابو نے اس لڑکی کے والد سے پوچھا کہ آپکی بیٹی کی طبیعت کیسی ہےتو انہوں نے کہاکہ جن(جنات) نے ان دونوں کو ایسے ہی مارا تھااگر پھانسی دیکر مارتے تو یہ زندہ نہی ہوپاتیں میں اس کے والد کو دیکھی مگر پہچان نہی پایٔ کہ وہ کون ہے
اس خواب کی تعبیر بتادیں
میں رات کو باوضو سورهٔ یس، سجده، ملک ،تسبیح فاطمی اور معوذتین وغیره پڑھ کر سویٔ  تھی
ابھی میں گیارہویں جماعت میں پڑھتی ہوں میرا رزلٹ آنے والا ہےدعا کردیں کہ میں اچھے نمبر کامیاب ہوجاؤں
والسلام مع الاکرام
asked Mar 26, 2020 in متفرقات by imd797023

1 Answer

Ref. No. 941/41-65 B

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اس خواب سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں  ہے، کیونکہ آپ نے باوضو اور مختلف سورتیں پڑھ کر سونے کا اہتما م کیا ، اس لئے شیطان آپ کو وسوسہ میں ڈالنا چاہتا ہے۔ آپ آیت الکرسی ، چاروں قل پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور اپنے کمرہ، گھر، بیڈ کے چاروں طرف پھونک مارکر حصار کریں، ان شاء اللہ مفید ہوگا۔ امتحان یا کسی بھی مقصد میں کامیابی کے لئے سورہ بنی اسرائیل پارہ نمبر 15 آیت نمبر 80 کا ورد رکھیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 18, 2020 by Darul Ifta
...