245 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ

لوک ڈاؤن کے ان ایام میں اگر کسی علاقے میں لوگ بدنظمی پیدا کر رہے ہوں اور بھیڑ بھاڑ کی صورت پیدا ہو رہی ہو اور وہ لوگ اس کی سنگینی سے ناواقف ہوں تو کیا مساجد کی مائک سے دن میں دو تین بار احتیاط برتنے کو کہنے اور انہیں آگاہ کرنے کے لیے اعلان کرنا درست ہے؟
asked Apr 3, 2020 in مساجد و مدارس by Md Yousuf

1 Answer

Ref. No. 41/1115

الجواب وباللہ التوفیق:

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  مسجد کا مائک مصالح مسجد میں ہی استعمال ہونا چاہئے، لہذا مذکورہ اعلان میں اس کا استعمال درست نہیں۔ بہتر ہوگا کہ ایک مائک چند دنوں کے لئے اجرت پر لے کراس سے  اعلان کرایا جائے۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Apr 6, 2020 by Darul Ifta
...