139 views
شب برأت کے موقع پر واٹسپ اور فیسبک پر لکھنا کے اگر کوئی غلطی ہوئی ہو تو معاف کر دیں کیا حکم ہے اس کا
asked Apr 8, 2020 in بدعات و منکرات by Abdul khaliq

1 Answer

Ref. No. 922/41-49

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  شب براءت معافی اور عبادت کی رات ہے، اس لئے اگر کوئی اپنی غلطی کی معافی مانگ کر اللہ سے بھی معافی مانگے تو یہ نیک عمل ہے۔ بندہ سے معافی مانگنا خواہ براہِ راست ہو یا موبائل کے واسطہ سے ہو، درست ہے، تاہم محض رسم کے طور پر اپنے اور پرائے ہر کسی کو میسیج بھیج دینا یہ ایک لغو اور لایعنی عمل ہے، جس سے احتراز ضروری ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 17, 2020 by Darul Ifta
...