200 views
کرونا وائرس کی وجہ سے پورا ملک ہندوستان پریشانیوں کا سامنا کر رہا ہے تو  ایسے ماحول میں جبکہ مدارس کی چھٹی ہونے کی وجہ سے نیز چندہ کے  ابواب بند ہونے کے وقت میں اربابِ مدارس کا مدرسین کی تنخواہ نیز دیگر تنظیموں کو اس سلسلے میں کیا کردار ادا کرنا چاہیے
جواب جلد مطلوب ہے
فقط والسلام
محمد اسرا رالحق قاسمی بیگوسرائیوی
asked Apr 11, 2020 in مساجد و مدارس by asrar

1 Answer

Ref. No. 41/8B

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مستقل ملازمین کی تنخواہ کاٹنا درست نہیں ہے، تاہم کسی مجبوری کی وجہ سے تاخیر ہو تو اس کی گنجائش ہے۔ 

(والأجير الخاص الذي يستحق الأجرة بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل كمن استؤجر شهرا للخدمة أو لرعي الغنم) (فتح القدیر  ج9 ص128)

وَجَوَابُهُ أَنَّهُ يَسْتَحِقُّهُ بِالسَّبَبِ السَّابِقِ وَهُوَ الْعَقْدُ وَإِنَّمَا الظَّاهِرُ يَشْهَدُ عَلَى بَقَائِهِ إلَى ذَلِكَ الْوَقْتِ زَيْلَعِيٌّ مُلَخَّصًا (الدر المختار ج6 ص74)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 7, 2020 by Darul Ifta
...