211 views
گھر کا پرانا ٹی وی جو کہ صحیح حالت میں ہو بیچنا جائز ہے؟ اور بیچ کر حاصل ہونے والی رقم کا کیا حکم ہے؟
asked Apr 16, 2020 in اسلامی عقائد by Waqas Hussain

1 Answer

Ref. No. 41/5B

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ گھر کا پرانا ٹی وی استعمال نہ کرنے کی وجہ سے اس کا بیچنا جائز ہے، اور اس سے حاصل شدہ رقم حلال ہے۔

 جاز بیع عصیر عنب ممن یعلم انہ یتخذہ خمرا لان المعصیۃ لاتقوم بعینہ بل بعد تغیرہ۔ (الدرالمختار 6/391)

تاہم بہتر یہ ہے کہ کسی غیر سے فروخت کرے۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 7, 2020 by Darul Ifta
...