116 views
السلام علیکم
فری لانسنگ مارکیٹ پلیس جیسا کہٖ فائورڈاٹ کام یا اپ ورک ڈاٹ کام پہ کچھ لوگ وائس اوور کا کام کرتے ہے مطلب اپنی آواز ریکارڈ کر کے بیچتے ہیں۔ پھر وہ آواز کیسی ویڈیو میں بیک گرائونڈ کے طور پہ استعمال ہوتی ہے۔ مثلا کسی چیز کے اشتہار میں۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ کام عورت بھی کر سکتی ہے۔ مطلب عورت اپنی آواز ریکارڈ کر کے بیچ سکتی ہے۔
asked Apr 24, 2020 in متفرقات by Muhammad Hayan

1 Answer

Ref. No. 881/41-1125

الجواب وباللہ التوفیق      

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذکورہ صورت میں  عورت کا وائس اوور کاکام کرنا درست ہے، اس لئےکہ  عورت کی آواز کو ستر کہنے کی وجہ فتنہ ہے اور یہاں پر جب آواز مارکیٹ میں جائے گی تو یہ معلوم نہیں ہوسکے گا کہ یہ کس عورت کی آواز ہے، نیز صحیح قول کے مطابق عورت کی آواز کا پردہ نہیں ہے۔ اس لئے عورت کا یہ کام  درست ہے۔ ہاں اگر اس میں کوئی دوسری خرابی ہوتو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ مسئلہ معلوم کرلیں۔

قال ابن حجر ای : الی صوت المراءۃ الاجنبیۃ مطلقا بناءا علی انہ عورۃ او بشرط الفتنۃ بناءا علی الاصح انہ لیس بعورۃ۔ (مرقاۃ المفاتیح 1/159)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 10, 2020 by Darul Ifta
...