128 views
اکثر ہمارے علاقوں میں جب میت کو دفنایا جاتا ہے
تو وہی پر قبرستان میں ایصال ثواب کے لیے کھجور یا پیسے
وغیرہ بانٹے جاتےہیں۔۔جہاں پر امیر لوگ بھی ہوتے ہیں
کیا یہ عمل کسی حدیث وغیرہ سے ثابت ہے؟کیا یہ بدعت نہیں؟
asked Apr 28, 2020 in بدعات و منکرات by RaihanUllah

1 Answer

Ref. No. 883/41-02B

الجواب وباللہ التوفیق      

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ نفلی صدقات کے لئے غریب ہونا ضروری نہیں ہے۔ اس لئے اس طرح بھی ایصال ثواب درست ہے۔ البتہ غریبوں کو ترجیح دینا اولی ہے۔  تاہم قبرستان میں ان امور سے اجتناب کیاجائے۔

وهذا الحكم لا يخص الزكاة بل كل صدقة واجبة كالكفارات وصدقة الفطر والنذور لا يجوز دفعها إليهم ومن سوى ما ذكر يجوز الدفع إليهم۔ (حاشیۃ الطحطاوی ج1 ص721)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 7, 2020 by Darul Ifta
...