156 views
میری دادی کا معدہ بہت کمزور ہونیکی وجہ سے بار بار ریح خارج ہو جاتا ہے تو اب وہ نماز اور قرآن کیسے پڑھ سکتی ہے جب کہ اس دوران بھی ریح خارج ہو تا رہتا ہے برائے کرم وضاحت فرما دیں۔
asked May 3, 2020 in طہارت / وضو و غسل by Aftab Alam

1 Answer

Ref. No. 889/41-19B

الجواب وباللہ التوفیق      

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔اگر  وضو کرنے کے بعد نماز کے آخر تک وضو نہیں رہ پاتا تو ایسی عورت معذور شرعی  کے حکم میں ہے۔ معذور کے لئے حکم یہ ہے کہ وہ ہر نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد وضو کرلے اور جب تک نماز کا وقت رہے جتنی چاہے نمازیں پڑھے تلاوت کرے، چاہے اس کو عذر پیش آتا رہے، اس کی نماز درست ہوگی۔ البتہ نماز کا وقت ختم ہونے کے ساتھ ہی اس کا وضو بھی ٹوٹ جائے گا چاہے کوئی عذر پیش نہ آئے۔  اور دوسری نماز کے لئے دوبارہ وضو کرے۔

" والمستحاضة ومن به سلس البول والرعاف الدائم والجرح الذي لا يرقأ يتوضئون لوقت كل صلاة فيصلون بذلك الوضوء في الوقت ما شاءوا من الفرائض والنوافل "۔۔۔۔۔ وإذا خرج الوقت بطل وضوؤهم واستأنفوا الوضوء لصلاة أخرى " (الھدایۃ 1/34)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 7, 2020 by Darul Ifta
...