87 views
میرے سسر نے مکان فروخت کیا صرف رجشڑی پر دستخط کئے اور اس کا پیسہ بیٹیوں نے لیا والد کے کہنے پر والد نے اپنے قبضے میں نہیں لیا تو کیا بیٹے اس پیسے کے ملک ہوگئےتھے
asked May 4, 2020 in احکام میت / وراثت و وصیت by Rehman elahi

1 Answer

Ref. No. 890/41-1132

الجواب وباللہ التوفیق      

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ سسر نے مکان فروخت کرکے اپنی مرضی سے بیٹیوں کو مالک بنادیا ہے تو یہ باپ کا اپنی بیٹی کو ہبہ کرنا ہے۔ اور قبضہ کی وجہ سے ہبہ تام ہوگیا ہے۔ ان پیسوں میں بیٹوں کا کوئی حق نہیں ہے۔

الھبۃ لاتتم الا بالقبض فھو السبب للملک وبہ یزول الاشتباہ (البحرالرائق 5/305)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 10, 2020 by Darul Ifta
...