137 views
اگر کوئی بھائی بہنوں کو وراثت نہیں دے تو کیا بہن اس بھائی کے گھر جاکر کھانا وغیرہ کھا سکتی ہے میں نے سنا ہے جو بھائی بہن کو حصہ نہیں دے ان کا کھانا حرام ہے
asked May 5, 2020 in احکام میت / وراثت و وصیت by Rehman elahi

1 Answer

Ref. No. 891/41-1135

الجواب وباللہ التوفیق      

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بھائی کا بہن کو وراثت میں حصہ نہ دینا ناجائز اور حرام کام ہے۔ شریعت نے جس طرح بھائی کا حصہ متعین کا ہے اسی طرح بہن کا حصہ بھی متعین کیا ہے ۔ لیکن اگر بھائی بہن کا حصہ نہیں دیتا ہے تو وہ بہن کا حصہ غصب کرنے والاہوگا۔ اور بہن کے حصہ کا مال اس کے قبضہ میں مال حرام ہے، جس کو کھانے سے پرہیز لازم ہے۔ لیکن اگر بھائی کے پاس دوسرا بھی مال ہے یا وہ اپنے حصہ کے پیسوں سے کھلاتا ہے تو بہن کا کھانا جائز ہے۔

 

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 10, 2020 by Darul Ifta
...