88 views
وائلڈ لائف یعنی حکومت کی جانب سے جنگلات وغیرہ میں شکار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے لیکن اس کے باوجود لوگ کبوتر وغیرہ کا شکار کرتے ہیں۔ اس بارے میں مفتیان عظام کی کیا رائے ہے آیا یہ شکار جائز ہے یا نہیں؟
asked May 5, 2020 in متفرقات by Abbad Ullah

1 Answer

Ref. No. 893/41-17B

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حکومت کی پابندیوں پر عمل کرنا ہر شہری کے لئے ضروری ہوتا ہے،لہذا پابندیوں پر عمل کرنا چاہئے،  تاہم کسی حکومت کے قوانین  میں جو چیزیں شریعت کے اعتبار سے حلال ہیں ان کو حرام اور جو حرام ہیں ان کو حلال نہیں کرسکتے۔ 

یاایھاالذین آمنوا کلوا من طیبات ما رزقناکم (القرآن-البقرۃ)۔ یا ایھاالنبی لم تحرم ما احل اللہ لک (القرآن -التحریم)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 7, 2020 by Darul Ifta
...