143 views
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام:  حضرت ہمیں پوچھنا یہ ہے کہ کیا غیرمسلم آدمی کو اس کے تہوار جیسے ہولی یا دیوالی کی مبارکباد دے سکتے ہیں؟
asked May 7, 2020 in اسلامی عقائد by MD kamran

1 Answer

Ref. No. 895/41-15B

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جو غیرمسلم ہمیں ہماری عید وغیرہ کے موقع پر مبارکبادی دیتے ہیں، ان کو ان کے تہوار میں رسمی طور پر مبارکباردی پیش کرنے  کی گنجائش ہے۔  تاہم ان کے مذہبی رسومات میں کسی قسم کی شرکت یا اس سے رضامندی کا اظہار درست نہیں ہے۔

ویھدی المجوس یوم النیروز من اطعمتھم الاشراف ومن کان لھم معرفۃ لایحل اخذ ذلک علی وجہ الموافقۃ معھم وان اخذہ لاعلی ذلک الوجہ لاباس بہ والاحتراز اسلم۔ (الفتاوی البزازیۃ علی ھامشۃ الھندیۃ 333)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 7, 2020 by Darul Ifta
...