140 views
میری بہن کی طلاق ہوگئی ہے، جس کاایک بیٹا ہے۔ بہن کی شادی دوسری ہوگئی اور باپ نے بھی دوسری شادی کرلی ہے، ایک بیٹا ہے جو میرے ساتھ ہی رہتا ہے اپنے نانا نانی کے پاس، ماں اور باپ دونوں ہی خرچ بچے کا بھیجتے نہیں۔ کیا نانا اور نانی اپنے زکوۃ کی رقم سے نواسے کی پڑھائی وغیرہ کرواسکتے ہیں یا نہیں؟
asked May 9, 2020 in زکوۃ / صدقہ و فطرہ by zeeshannabi

1 Answer

Ref. No. 900/41-23

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اپنے اصول و فروع کو زکوۃ دینا درست نہیں ہے، اس لئے نانا اپنے نواسہ کو زکوۃ نہیں دے سکتے۔

أَقُولُ وَكَمَا لَا يَدْفَعُ إلَى مَنْ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ قَرَابَةُ وِلَادٍ أَوْ زَوْجِيَّةٍ كَذَلِكَ لَا يَدْفَعُ إلَيْهِمْ صَدَقَةَ فِطْرِهِ (دررالحکام شرح غرر الاحکام 1/189) 

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 17, 2020 by Darul Ifta
...