127 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،اگر صوفے پدمنی لگ جائے اور اس میں جذب ہو جائے تو اس کوپاک کرنے کاکیا طریقہ ہے،نیزاگرخشک ہوجائے توپھرکیسے پاک کریں گے،کیاترکپڑاپھیردیناکافی ہوجائے گا؟
رضوان اللہ رائے ونڈ
asked May 15, 2020 in اسلامی عقائد by Rizwanullah khan

1 Answer

Ref. No. 907/41-28B

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صوفہ کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ تین مرتبہ اس کو پانی سے دھویاجائے اور ہر مرتبہ کے بعد اتنی دیر چھوڑدیاجائے کہ پانی ٹپکنا بندہوجائے، نچوڑنا دشوار ہو تو نچوڑنا ضروری نہیں ہے۔ اور اگر تر کپڑا نجاست لگی جگہ پر پھیردیاجائے تو بھی صوفہ پاک ہوجاتا ہے۔

(و) قدر (بتثليث جفاف) أي: انقطاع تقاطر (في غيره) أي: غير منعصر مما يتشرب النجاسة وإلا فبقلعها۔

في حاشية الواني على الدرر. (قوله: أي: غير منعصر) أي: بأن تعذر عصره كالخزف أو تعسر كالبساط (الدرالمختار 1/332)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 9, 2020 by Darul Ifta
...