156 views
شوہر نے بیوی کو تین طلاق دیا کچھ عرصہ بعد بیوی نے کفریہ کلمات (میں ﷲ کو نہیں مانتی یا ﷲ گو گالی دی) کہ دی تو کیا شوہر اپنی مطلقہ بیوی سے شادی بغیر حلالہ کے کر سکتا ہے
asked Jun 13, 2020 in نکاح و شادی by کوثر علی قاسمی

1 Answer

Ref. No. 932/41-67

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذکورہ صورت میں بغیر حلالہ دوبارہ نکاح نہیں ہوسکتا ہے۔  حلالہ کے لئے نکاح صحیح کا ہونا شرط ہے۔  عورت کے مرتد ہونے سے وہ بلاحلالہ  شوہر اول کے لئے حلال نہیں ہوتی ہے۔  قرآن کریم میں زوجا غیرہ کا لفظ ہے اور زوج ہونے کے لئے نکاح صحیح کا ہونا ضروری ہے۔

حتی یطاھا غیرہ ولو الغیر مراھقا بنکاح نافذ (شامی 5/42)

 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 18, 2020 by Darul Ifta
...