115 views
زید کو ایک ماہ سے بہت زیادہ وسوسہ آتاہے، زید کوئی بات سوچتا ہے یا کسی کام کو کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے دماغ میں اچانک شرطیہ وسوسہ آجا تا ہے  اور پھر یہ شک ہونے لگتا ہے کہ کہیں کوئی لفظ زبان سے نہ نکلا ہو، اور زید ان وسوسوں سے پریشان ہوجا تا ہے۔ تو کیا ان وسوسوں سے زید کے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا؟ زید کسی سے بات کرتا ہے تو بھی وسوسہ آتا ہے۔  محمد عاصم
asked Jun 14, 2020 in طلاق و تفریق by Mohammad Aasim

1 Answer

Ref. No. 935/41-68

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  جب تک زبان سے  طلاق وغیرہ کے کچھ الفاظ نہیں بولے گا  نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ وسوسوں سے پرہیز کریں۔ صبح و شام معوذتین کا ورد کریں ۔اور دعاء کریں  ان شاء اللہ فائدہ ہوگا. 

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 18, 2020 by Darul Ifta
...