498 views
Ref. No. 1031

ایک شخص نے مسجد میں اذان کے لے  مائک دیا تو کیا اس سے مسجد میں تقریر وغیرہ میں کرنا درست ہے؟ اذان کے علاوہ جماعت کے وقت کا اعلان کرنا کہ کل سے ظہر کی جماعت ۲ بجے ہوگی وغیرہ کیسا ہے؟ رمضان میں ختم سحری وغیرہ کا اعلان درست ہے؟ بینوا توجروا
asked Feb 24, 2015 in مساجد و مدارس by jalal

1 Answer

Ref. No. 1100 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر مائک دینے والے نے یہ صراحت کردی  ہو کہ اذان ہی کے لئے خاص ہے، اذان کے علاوہ کوئی کام اس سے نہ لیاجائے تو دوسرا کوئی کام درست نہیں۔ اور اگر ایسا نہیں ہے اور منشاء دینی کام  ہے تو مذکورہ تمام امور درست ہیں۔ کذا فی الاوقاف من الفتاوی۔ واللہ تعالی اعلم

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 28, 2015 by Darul Ifta
...