133 views
ایک شخص نے اپنی بیوی کو ایک طلاق بائن دی، اس کے بعد دوران عدت اس نے اپنی بیوی سے کہا میں نے تجھے تین طلاق دی، تو ایسی صورت میں کتنی طلاق واقع ہوں گی، اور کیا وہ دونوں بغیر حلالہ کے دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں،نیز طلاق بائن کے بعد طلاق رجعی دینے سے کونسی طلاق واقع
ہوگیں
محمد راغب دھلی
asked Jun 16, 2020 in طلاق و تفریق by Ragib

1 Answer

Ref. No. 934/41-76

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  عدت کے زمانے میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے، (درمختار) صورت مسئولہ میں ایک طلاق بائن کے بعد عدت کے  زمانہ میں بیوی سے کہا کہ : میں نے تجھے تین طلاق دی' تو اب اس کی بیوی پر فقہ حنفی کے مطابق تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئی ہیں۔ دوبارہ نکاح کی گنجائش نہیں رہی۔ فان طلقھا فلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرۃ (الآیۃ)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 20, 2020 by Darul Ifta
...