177 views
حیض کے ہو نے کی حالت میں نکاح  کرنا کیسا ہے؟ کیا حالت حیض کا نکاح معتبر ہوگا؟
asked Jun 21, 2020 in نکاح و شادی by Malikdana313

1 Answer

Ref. No. 948/41-89

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  حالت حیض میں نکاح کرنے سے نکاح منعقد ہوجاتا ہے، البتہ  جب تک عورت حالت حیض میں رہے گی، شوہر کے لئے جماع کرنا جائز نہیں ہوگا۔  لڑکی والوں کو نکاح کا دن متعین کرنے سے قبل گھر کی عورتوں سے اس سلسلہ میں اندازہ  معلوم کرلینا چاہئے۔

وأما نحو الحيض والنفاس والإحرام والظهار قبل التكفير فهو مانع من حل الوطء لا من محلية العقد فافهم.  (الدرالمختار  ج3/ص4)

 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 23, 2020 by Darul Ifta
...