133 views
مفتی صاحب آپ سے یہ مسئلہ معلوم کرنا ہے کہ زید ایک کالج میں پرنسپل ہے، اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اساتذہ کو تنخواہ نہیں دے  سکا۔ اور فیس بھی فروری سے جون تک جمع نہیں ہوپائی، اور نہ ہی فیس جمع ہونے کی امید ہے۔ تو کیا زید اسکول بس پر لون لے سکتا ہے؟
asked Jun 23, 2020 in تجارت و ملازمت by Mo Amir

1 Answer

Ref. No. 956/41-121

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   لون کی رقم پر بہرحال سود دینا پڑتا ہے، لہذا ایسی صورت اختیار کرنے کی پوری کوشش کریں کہ لون نہ لینا پڑے۔ اگر تنخواہ دینے کے لئے لون لینے کی ضرورت ہو تو  فی الحال ملازمین سے معذرت کردیں کہ اس وقت تنخواہ دینے کی گنجائش نہیں ہے ، جب گنجائش ہوگی تو دے دی جائے گی۔ پھر ملازمین کے بعد اگر خود کے گزارہ کی کوئی گنجائش نہ ہو اور غیرسودی قرض بھی نہ ملے تو اپنے طور پر سودی قرض لے سکتے ہیں۔

 یجوز للمحتاج الاستقراض بالربح۔  والضرورات تبیح المحظورات ۔(الاشباہ)۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 1, 2020 by Darul Ifta
...