Ref. No. 958/41-000
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ نے ایک سائل کی درخواست پر عوام الناس کے لئے بقدر ضرورت دین سیکھنے کے لئے درج ذیل نصاب متعین فرمایا ہے جو دو حصوں پر مشتمل ہے، اور عوام کے لئے مفید ہے۔
پہلا حصہ: 1-حیاۃ المسلمین۔ 2-فروع الایمان۔ 3- تعلیم الدین۔ 4- مردوں کے لئے بہشتی گوہر۔ 5-عورتوں کے لئے بہشتی زیور۔ 6-جزاء الاعمال۔ 7- سیرت خاتم الانبیاء۔ 8- حکایات صحابہ۔ 9- تاریخ اسلام مولانا محمد میاں صاحب۔ 10- اسوہء رسول اکرم ﷺ ڈاکٹر عبدالحیی عارفی۔
دوسرا حصہ: 1- معارف القرآن مفتی شفیع صاحب۔ 2- معارف الحدیث مولانا منظور نعمانی صاحب۔ 3-بہشتی زیور کے مسائل۔ 4-علم الفقہ مولانا عبدالشکور صاحب۔ 5- عقائد اسلام مولانا ادریس صاحب۔ 6-شریعت و طریقت۔ (مستفاد فتاوی عثمانی 1/158)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند