93 views
اگر کسی شخص کی ظہر کی نماز میں فرض سے پہلے کی چار رکعت سنت رہ جائے تو کیا وہ شخص فرض نماز کے بعد وہ چار رکعت سنت پڑھ سکتا ہے یا نہیں اگر پڑھ سکتا ہے تو کیا بعد والی دو رکعت سنت پڑھ کر پڑھے یا پہلے
asked Jun 24, 2020 in نماز / جمعہ و عیدین by Ragib

1 Answer

Ref. No. 959/41-100 B

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  ظہر کی فرض نماز سے پہلے کی چار رکعت سنت اگر رہ جائے تو اس کو فرض کے بعد پڑھ لینا چاہئے۔  بعد والی دو رکعت سنت پڑھ کر پھر چار رکعت سنت پڑھی جائے تو بہتر ہے۔ اور اگر پہلے چھوٹی ہوئی چار رکعت سنت پڑھے اور پھر بعد والی دو رکعت سنت ادا کرے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

(قوله وقضى التي قبل الظهر في وقته قبل شفعه) بيان لشيئين أحدهما القضاء والثاني محله أما الأول ففيه اختلاف والصحيح أنها تقضى كما ذكره قاضي خان في شرحه مستدلا بما عن عائشة أن النبي - صلى الله تعالى عليه وسلم - «كان إذا فاتته الأربع قبل الظهر قضاهن بعده» ۔۔۔ ورجح في فتح القدير تقديم الركعتين لأن الأربع فاتت عن الموضع المسنون فلا يفوت الركعتين عن موضعهما قصدا بلا ضرورة اهـ. (البحرالرائق 2/81)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 26, 2020 by Darul Ifta
...