132 views
میں نے ظہر کی فرض سے پہلے والی چار رکعت سنت پڑھ لی پھر فرض نماز پڑھنے کی جگہ میں نے غلطی سے دوبارہ چار رکعت سنت کی نیت باندھ لی ایک رکعت پڑھ لینے کے بعد مجھے یاد آیا کہ میں سنت پڑھ چکا ہوں پھر میں نے نماز کے بیچ میں ہی فرض نماز کی نیت کرلی اور تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھی تو کیا ایسی صورت میں میری فرض نماز ادا ہو گئ یا نہیں
asked Jun 24, 2020 in نماز / جمعہ و عیدین by Ragib

1 Answer

Ref. No. 960/41-104 B

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  مذکورہ صورت میں دوبارہ جو چار رکعت سنت کی نیت سے آپ نےنماز شروع کی وہ نفل ہوگی۔ نماز کے دوران نیت کی تبدیلی معتبر نہیں ہوگی۔ تحریمہ کے وقت جس نیت سے آپ نے نماز شروع  کی وہی نماز ادا ہوگی۔ اس لئے دوبارہ فرض کی نیت کے ساتھ نماز شروع کریں۔

(وينوي للصلاة التي يدخل فيها بنية لا يفصل بينها وبين التحريمة بعمل) والأصل فيه قوله - عليه الصلاة والسلام - «الأعمال بالنيات» ولأن ابتداء الصلاة بالقيام وهو متردد بين العادة والعبادة ولا يقع التمييز إلا بالنية، والمتقدم على التكبير كالقائم عنده إذا لم يوجد ما يقطعه وهو عمل لا يليق بالصلاة ولا معتبر بالمتأخرة منها عنه لأن ما مضى لا يقع عبادة لعدم النية، وفي الصوم جوزت للضرورة، والنية هي الإرادة،  (فتح القدیر 1/265)


 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 26, 2020 by Darul Ifta
...