149 views
زید کے چھوٹے(حقیقی)بھائی بکر نے اپنی خالہ کا دودھ پیا ہے اب زید اسی خالہ کی بیٹی سے نکاح کرنا چاہتا ہے تو کیا یہ جائز ہے
شکریہ
asked Jun 24, 2020 in نکاح و شادی by shahbaz alam

1 Answer

Ref. No. 954/41-103 B

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  بکر نے دودھ پیا تو بکر سے رضاعت ثابت ہوگی اور بکر کے لئے رضاعی بہن سے یا اس کی اولاد سے  نکاح حرام ہوگا، لیکن  زید کا اس رضاعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس  لئے زید کا نکاح اسی خالہ کی لڑکی سے درست ہے۔

إلا أم أخته من الرضاع، فإنه يجوز أن يتزوجها، ولا يجوز أن يتزوج أم أخته من النسب؛ لأنها تكون أمه، أو موطوءة أبيه بخلاف الرضاع، ويجوز أن يتزوج أخت ابنه من الرضاع، ولا يجوز ذلك من النسب، لأنه لما وطئ أمها حرمت عليه، ولم يوجد هذا المعنى في الرضاع  (البنایۃ شرح الھدایۃ 5/264)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 26, 2020 by Darul Ifta
...