116 views
تراویح کی نماز میں کچھ لوگ  مجبوری میں کرسی پر بیٹھتے ہیں ۔ یہ تو معلوم ہے کہ اگر بیٹھ کر ہی پوری نماز پڑھنی ہے تو کرسی کے پچھلے پائے صف کی لائن میں رکھے جائیں گے۔ اب میرا سوال ہے کہ کرسی صف میں کہاں رہے گی یعنی جبکہ قیام میں آدمی کرسی پر بیٹھا ہو، اسی طرح رکوع وسجدہ میں کرسی کو کہاں رکھے گا، نماز کے دیگر حصوں میں کرسی کہاں رہے گی۔
asked Jun 26, 2020 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

Ref. No. 831/41-000

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ نماز میں قیام، رکوع، سجدہ فرض ہے۔ بلاکسی شدید عذر کے ان کا ترک ناجائز ہے اور نماز ادا نہیں ہوتی ہے۔ لیکن اگر قیام متعذر ہو اور بیٹھ کر رکوع ، سجدہ سے نماز پڑھ سکتا ہو تو زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھے، کرسی پر نماز ادا نہیں ہوگی۔ لیکن اگر رکوع ، سجدہ پر بھی قدرت نہ ہو تو کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے ۔ پوری نماز میں کرسی کے پچھلے پائے دیگر نمازیوں کی ایڑی کے برابر رکھے جائیں گے۔

  المشقۃ تجلب  التیسیر (الاشباہ والنظائر 1/75) ۔

علامہ شامی لکھتے ہیں : اراد بالتعذر التعذر الحقیقی بحیث لوقام سقط او الحکمی بان خاف زیادتہ او بطء برئہ بقیامہ او دوران راسہ او وجد لقیامہ الما شدیدا صلی قاعدا۔ (درمختار وردالمحتار 2/9)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 26, 2020 by Darul Ifta
...