184 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضرت مسئلہ یہ ہے کہ
ہمارے گاؤں میں دو مسجد ہیں جن میں سے ایک جامع مسجد ہے اور فی الحال ایک چھوٹی سی مسجد تعمیر ہوئی ہے پانچ وقت نماز کے لیے اور ہمیشہ سے جمعہ کی نماز جامع مسجد میں ہوتی آرہی ہے اور جامع مسجد میں جگہ بھی رہتی ہے اس کے باوجود لوگ چھوٹی مسجد میں بھی جمعہ  پڑھ رہے ہیں اور ہم لوگ کہہ رہے ہیں کہ جمعہ کی نماز ایک ہی جگہ ہوں تاکہ آپس میں اتحاد واتفاق باقی رہے لیکن کچھ لوگ ہیں جوگاؤں کو بانٹنے اور ماحول کو خراب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں
تو کیا ان کا چھوٹی مسجد میں جمعہ ادا کرنے سے جمعہ ہو جائے گا
 نیز آپ ہمیں کوئی قیمتی مشورہ سے بھی نوازیں جس سے ہمارے گاؤں میں اتحاد و اتفاق اور بھائی چارگی قائم رہے
asked Jun 26, 2020 in اسلامی عقائد by Md Jaseemuddin

1 Answer

Ref. No. 966/41-120

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔جن علاقوں میں جمعہ کی شرائط پائی جاتی ہوں، وہاں جامع مسجد میں اگر تمام لوگوں کے لئے گنجائش ہو تو سب کو ایک ہی مسجد میں جمعہ پڑھنا چاہئے۔ اس لئے کہ جمعہ کا مقصد ہی اجتماعیت کا اظہار ہے۔ جب سب لوگ ایک جگہ جمعہ پڑھیں گے تو اجتماعیت اور اتحاد کا مظاہرہ ہوگا؛ تاہم جامع مسجد کے علاوہ دوسری مسجد میں بھی جمعہ کی نماز درست ہے۔

وعلی الروایۃ المختارۃ عندالسرخسی وغیرہ من جواز تعددھا (فتح القدیر 2/65)۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 1, 2020 by Darul Ifta
...