175 views
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام وفقہاء عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ عبداللہ کے پردادا نے آزادی ہند سے پہلے غیر مسلم سے زمین خریدی تھی کیا اس زمین کے پیداوار گیہوں، دھان اور آم وغیرہ میں عشر بطور وجوب ہے  یا نہیں
٢ ۔ عشر کس زمین میں ہے اس کے لیے کیا کیا شرائط ہیں اور وہ شرائط کیوں ہیں مدلل ومفصل جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں عشری زمین کے متعلق کوئی کتاب ہو تو اس کی طرف رہنمائی بھی فرما دیجئے والسلام
تنویرالاسلام ببوری چندولی یوپی
asked Jun 27, 2020 in زکوۃ / صدقہ و فطرہ by تنویرالاسلام

1 Answer

Ref. No. 969/41-111

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  ہندوستانی زمینوں کے تعلق سے علماء میں اختلاف رہا ہے ۔تاہم علماء  دیوبند ہندوستانی زمینوں کو نہ عشری مانتے ہیں نہ خراجی۔ اس لئے یہاں کی زمینوں میں جو کچھ پیدا ہو اس کو نصاب زکوۃ میں شامل کرکے اس کی زکوۃ نکالی جائے گی۔ نصاب اور حولان حول وغیرہ  کی شرطیں اس میں بھی زکوۃ کی طرح  نافذ ہوں گی۔  عشری وخراجی زمینوں کے بارے میں فتاوی رحیمیہ ، امداد الفتاوی اور فتاوی رشیدیہ وغیرہ میں تفصیلی بحث موجود ہے۔ مطالعہ کرلیا جائے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 1, 2020 by Darul Ifta
...