کیا فرماتے ہیں علمائے کرام وفقہاء عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ عبداللہ کے پردادا نے آزادی ہند سے پہلے غیر مسلم سے زمین خریدی تھی کیا اس زمین کے پیداوار گیہوں، دھان اور آم وغیرہ میں عشر بطور وجوب ہے یا نہیں
٢ ۔ عشر کس زمین میں ہے اس کے لیے کیا کیا شرائط ہیں اور وہ شرائط کیوں ہیں مدلل ومفصل جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں عشری زمین کے متعلق کوئی کتاب ہو تو اس کی طرف رہنمائی بھی فرما دیجئے والسلام
تنویرالاسلام ببوری چندولی یوپی